منگلورو؍چک بلاپور:21؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) دیہی علاقوں سے تعلق رکھنےو الی دو طالبات بدر النساء اور امرین تاج ریاستی پولس محکمہ کی جانب سےمنعقدہ پی ایس آئی امتحانات میں 39اور76 واں رینک حاصل کیا ہے تو سرسی پولس تھانہ میں خدمات انجام دے رہے محبوب قلعدار بھی سب انسپکٹر عہدے کی امتحان میں کامیاب ہوگئےہیں۔
منگلورو ضلع کڈبا تعلقہ کنتور دیہات کےقریب کوچکٹے کےمکین اے کے اسماعیل اور زبیدہ کی چار بیٹیوں سےسب سے چھوٹی بیٹی بدرالنساء 39واں رینک حاصل کرتےہوئے پی ایس آئی کےطورپر منتخب ہوئی ہیں۔ بدرالنساء نے کسی مشہور تعلیمی ادارے سےتعلیم حاصل نہیں کی بلکہ علاقہ میں موجود دیہی اسکول میں پڑھائی کرتےہوئے اس مقام پر پہنچی ہیں۔ یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنس ،گاندھی کرشی سائنس کیندر بنگلورو سے بی ایس سی (زرعی ) کی ڈگری یافتہ ہیں۔
اسی طرح چکبلاپور ضلع چنتامنی تعلقہ کئیوار دیہات کے مکین سید بشیر اور زینب بی کی بیٹی امرین تاج 76واں رینک حاصل کرتےہوئے پی ایس آئی کے عہدے کےلئے منتخب ہوئی ہیں۔ امرین تاج کے والد اور والدہ دونوں کسان ہیں۔ امرین تاج کا بڑا بھائی صادق پاشاہ اے سی بی پولس محکمہ میں انسپکٹر ہے۔ امرین تاج نے کرناٹکا مائنارٹی کارپوریشن کی جانب سےمنعقدہ پیشگی تربیتی امتحان میں کامیاب ہونےکے بعد دہلی میں سول سروس امتحانات کی تربیت حاصل کیں ہیں۔ امرین تاج بی ایس سی اگریکلچر میں ڈگری یافتہ ہیں۔ امرین تاج کا کہنا ہےکہ میرے والدین ان پڑھ ہیں انہیں تعلیم حاصل کرنےکی کوئی سہولیات میسر نہیں تھیں۔ لیکن انہوں نے اپنے بچوں کو بہترین تعلیم کے لئے ایماندارانہ محنت کی ہے۔ آج میری یہ کامیابی کا سہرہ میرےوالدین کے سر ہے۔
سرسی شہری پولس تھانےمیں پولس کانسٹبل کےطورپر خدمات انجام دینےوالے محبوب قلعدار بھی پولس سب انسپکٹر امتحان میں کامیاب ہوئےہیں۔ محبوب قلعدار کاتعلق دھارواڑ ضلع کے کندگولت تعلقہ سے ہے۔